نجی سکولوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن،خلاف ورزی پر سیل کرنے کا فیصلہ – Daily Ausaf

نجی سکولوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن،خلاف ورزی پر سیل کرنے کا فیصلہ – Daily Ausaf


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد(Federal capital Islamabad) میں غیر رجسٹرڈ نجی سکولوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے، خلاف ورزی کرنے والے اداروں کو سیل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹیٹویشن اتھارٹی (Private Educational Institution Authority) نےآگاہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ طلبہ کے مستقبل اور صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں،غیر قانونی طور پر چلنے والے نجی تعلیمی اداروں کے خلاف فوری کارروائی ہوگی،نجی سکول ایک ماہ سے زیادہ فیس پیشگی وصول نہیں کر سکیں گے۔

12 ماہ کے تعلیمی سیشن سے زائد فیس وصولی مکمل طور پر ممنوع قراردیتے ہوئے والدین سے غیر قانونی فیس وصول کرنے والے اداروں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فیس قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ، آڈٹ اور ادارہ سیل کرنے تک کارروائی ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب طلبہ کی صحت کے تحفظ کیلئے لائٹر سکول بیگز پالیسی نافذ کی گئی ہے جس کے مطابق سکول بیگ کا وزن بچے کے جسمانی وزن کے 10 فیصد سے زیادہ نہیں ہوگا،بھاری بستوں سے بچوں میں کمر درد اور صحت کے مسائل روکنے کیلئے اہم قدم ہے۔

پیرا نے سکولز کو ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ نجی سکول غیر ضروری کتابوں اور بوجھ میں فوری کمی کریں۔

علاوہ ازیں، والدین کی شکایات کے ازالے کیلئے خصوصی شکایت سیل قائم کردیا گیا ہے۔ چیئرمین پیرا ڈاکٹر غلام علی ملاح کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ طلبہ اور والدین کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ،قانون پر عمل سب کیلئے لازم، خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے.
مزید پڑھیں‌:نجومی کی تقرری پر تنازع، وزیراعلیٰ جوزف وجے حکومت نے فیصلہ واپس لے لیا



Leave a Reply