
میڈرڈ: اسپین میں تعمیراتی کام کے دوران مزدوروں کو ایک ایسی نایاب تاریخی چیز ملی ہے جس نے ماہرینِ آثارِ قدیمہ کو بھی حیران کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق الی کانتے کے مشہور ساحل “المادربا” پر کھدائی کے دوران رومی دور کا تقریباً دو ہزار سال پرانا سنگِ مرمر سے بنا بسٹ دریافت ہوا ہے۔
یہ مجسمہ حیران کن طور پر بہترین حالت میں محفوظ تھا، تاہم صرف اس کی ناک کا ایک چھوٹا سا حصہ متاثر تھا۔
ابتدائی طور پر مزدوروں نے اسے عام پتھر سمجھا، لیکن بعد ازاں ماہرین نے موقع پر پہنچ کر تصدیق کی کہ یہ پہلی یا دوسری صدی عیسوی کا قدیم رومی شاہکار ہو سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ دریافت الی کانتے میں رومی دور کی اہم ترین آثارِ قدیمہ دریافتوں میں سے ایک شمار کی جا سکتی ہے۔
خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ سفید سنگِ مرمر سے بنا مجسمہ ممکنہ طور پر رومی دیوی وینس کی شبیہ ہو سکتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں
