عیدالاضحیٰ کی سرکاری تعطیلات میں کمی کا اعلان – Pakistan News International – Latest Pakistani News in Urdu

عیدالاضحیٰ کی سرکاری تعطیلات میں کمی کا اعلان – Pakistan News International – Latest Pakistani News in Urdu



سندھ حکومت نے عید پر 3 دن کی عام تعطیل اور جمعہ کو ‘ورک فرام ہوم’ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ حکومتِ سندھ نے عید کے پرمسرت موقع پر صوبے بھر میں 3 دن کی عام تعطیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، سندھ میں 26، 27 اور 28 مئی کو عام تعطیل ہوگی۔ عید کی ان تعطیلات کا اطلاق صوبے کے تمام سرکاری، نیم سرکاری اور خود مختار اداروں پر ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بلدیاتی کونسلز اور کارپوریشنز میں بھی عید کی 3 چھٹیاں ہوں گی۔ نوٹیفکیشن میں مزید مطلع کیا گیا ہے کہ عید کی چھٹیوں کے فوراً بعد یعنی جمعہ 29 مئی کو صوبے بھر میں ‘ورک فرام ہوم’ کیا جائے گا۔ تاہم صوبے میں ضروری خدمات فراہم کرنے والے تمام شعبے اور ادارے ان چھٹیوں سے مستثنیٰ ہوں گے۔ اس کے علاوہ، عید کے دنوں میں بجٹ کی تیاری میں مصروف عملہ اور متعلقہ دفاتر معمول کے مطابق اپنا کام جاری رکھیں گے۔ یہ نوٹیفکیشن چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






Leave a Reply