مذاکرات منظم اور تعمیری انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں: صدر ٹرمپ

مذاکرات منظم اور تعمیری انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں: صدر ٹرمپ


ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر گفتگو

عمانی خبر رساں ادارے کے مطابق عمان کے وزیر خارجہ کو ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کی جانب سے ایک پیغام موصول ہوا جس میں پاکستان کی ثالثی میں ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات اور ان کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے کی جانے والی کوششوں کا ذکر کیا گیا۔

بعد ازاں عمان اور ایران کے وفود کے درمیان ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں آبنائے ہرمز سے گزرنے کی آزادی کے اصولوں پر گفتگو کی گئی۔

دونوں فریقوں نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ یہ اصول بین الاقوامی قانون کے مطابق ہونے چاہییں، تاکہ خطے میں بحری آمدورفت کو محفوظ اور منظم بنایا جا سکے۔


ایران کا ’جوہری خطرہ‘ ختم کرنے پر صدر ٹرمپ سے اتفاق ہو گیا: نیتن یاہو

اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو نے کہا ہے کہ انہوں نے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتفاق کیا ہے کہ ایران کے ساتھ کسی بھی حتمی معاہدے میں تہران کے ’جوہری خطرے‘ کو مکمل طور پر ختم کیا جانا ضروری ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام پر بیان میں کہا کہ اس مقصد کے لیے ایران کی جوہری افزودگی کی تنصیبات کو ختم کرنا اور ملک سے افزودہ یورینیم کو ہٹانا ضروری ہوگا۔

نتن یاہو کے مطابق ٹرمپ نے اس بات کی بھی توثیق کی ہے کہ اسرائیل کو ہر محاذ پر اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، جس میں لبنان بھی شامل ہے۔ (روئٹرز)


مذاکرات منظم اور تعمیری انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں: صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات منظم اور تعمیری انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں  تاہم جوہری معاہدہ طے ہونے ایران کی ناکہ بندی جاری رہے گی۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ’ایران کے ساتھ جاری مذاکرات منظم اور تعمیری انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں، تاہم اس عمل میں جلد بازی نہیں کی جا رہی کیونکہ وقت امریکہ کے حق میں ہے۔‘

ٹرمپ نے سابق صدر باراک اوباما دور کے ایران جوہری معاہدے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ’بدترین‘ قرار دیا اور کہا کہ اس نے ایران کو جوہری ہتھیار بنانے کی راہ فراہم کی۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے دعویٰ کیا کہ موجودہ مذاکرات اس کے برعکس ہیں اور ان کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے۔

ٹرمپ کے مطابق امریکہ اور ایران کے تعلقات بتدریج زیادہ پیشہ ورانہ اور نتیجہ خیز ہو رہے ہیں، تاہم ایران کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ وہ نہ تو جوہری ہتھیار تیار کر سکتا ہے اور نہ ہی حاصل کر سکتا ہے۔

انہوں  نے مزید کہا: ’میں مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک کا اب تک کی حمایت اور تعاون پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، جسے مزید مضبوط کیا جائے گا اگر وہ تاریخی ابراہام معاہدوں میں شامل ہوں۔ اور کون جانتا ہے، شاید اسلامی جمہوریہ ایران بھی اس میں شامل ہونا چاہے۔‘





Leave a Reply